تبلیغی اجتماع انتظامیہ نےتمام نقل وحرکت روکنے کا فیصلہ کرلیا .

تبلیغی اجتماع انتظامیہ نےتمام نقل وحرکت روکنے کا فیصلہ کرلیا 

                    

                     

تبلیغی اجتماع انتظامیہ نے تمام نقل وحرکت روکنے کا فیصلہ کرلیا، انتظامیہ نے ہدایت نامہ جاری کیا کہ تبلیغی جماعتیں جہاں ہیں وہیں رک جائیں، تبلیغی جماعتیں بیان، گشت اور مجمع لگانے سے گریز کریں، تمام جماعتیں انتظامیہ سے تعاون کریں. تفصیلات کے مطابق تبلیغی اجتماع انتظامیہ نے تمام نقل وحرکت روکنے کا فیصلہ کرلیا ہے.
تبلیغی جماعت رائیونڈ نے انتظامیہ سے مشاورت کے بعد فیصلہ کیا.ہدایت نامے میں ملک بھر میں تبلیغی جماعتوں کے معززین کو آگاہ کیا گیا ہے کہ تبلیغی جماعتیں جہاں ہیں وہیں رکیں. تبلیغی جماعتوں میں شامل معززین بیان، گشت اور مجمع لگانے سے گریز کریں۔ تمام جماعتیں انتظامیہ سے تعاون کریں.واضح رہے گزشتہ روز بارہ کہومیں تبلیغی جماعت کے7 افراد میں وائرس کی تصدیق کی گئی.

Comments

Popular posts from this blog

برطانیہ، مظاہرین نے ایڈورڈ کولسٹن کا مجسمہ گرا دیا