لاک ڈاؤن کی خلاف ورزی، گرفتار شہریوں کی پیشی و رہائی
لاک ڈاؤن کی خلاف ورزی، گرفتار شہریوں کی پیشی و رہائی
کراچی میں گزشتہ روز سندھ حکومت کی جانب سے کورونا وائرس کی وبا کے پھیلاؤ کو روکنے کے لیے کیے گئے لاک ڈاؤن کے احکامات کی خلاف ورزی پر گرفتار ہونے والے شہریوں کو آج سٹی کورٹ کی مختلف عدالتوں میں پیش کیا گیا.
جوڈیشل مجسٹریٹ کراچی جنوبی نے 50 شہریوں کو ذاتی مچلکے پر رہا کر دیا
100 سے زائد شہریوں کو شہرِ قائد کے مختلف اضلاع کی عدالتوں میں پیش کیا گیا. جوڈیشل مجسٹریٹ جنوبی کی عدالت میں کراچی کے تھانوں کلفٹن، درخشاں، بوٹ بیسن سے گرفتار کیے گئے 50 شہریوں کو پیش کیا گیا تھا جنہیں ذاتی مچلکے پر رہا کر دیا گیا ہے. پولیس کے مطابق شہریوں کو غیر ضروری طور پر گھروں سے باہر نکلنے پر گرفتار کیا گیا تھا. عدالت میں پیشی کے موقع پر احتیاطی تدابیر کے تحت پولیس نے شہریوں کو ایک دوسرے سے فاصلے کے ساتھ رہنے کی ہدایت کی.
Comments
Post a Comment