لاک ڈاﺅن، کراچی میں پولیس نے ڈاکٹروں کو سیلیوٹ پیش کرتے ہوئے سلامی دی



               لاک ڈاﺅن، کراچی میں پولیس نے ڈاکٹروں کو
                     .سیلیوٹ پیش کرتے ہوئے سلامی دی
                   

کراچی (اپڈیٹ ہے پاکستانی) پاکستان میں اس وقت کورونا وائرس کے کیسز کی تعداد ایک ہزار تک پہنچ گئی ہے جبکہ سات افراد جان کی بازی ہا ر چکے ہیں اور ایسے میں پاکستان کے ہیروز ڈاکٹرز اس جنگ میں سینہ تانے ہوئے دیوار بن گئے ہیں اور بھر پور لڑائی کرتے دکھائی دے رہے ہیں.
 صورتحال میں جب ڈاکٹرز کلفٹن بوٹ بیسن کے علاقے سے گزر رہے تھے تو پولیس نے انہیں روک لیا اور جیسے ہی معلوم ہوا کہ وہ ڈاکٹرز ہیں تو ٹریفک پولیس اور سندھ پولیس کے اہلکاروں نے انہیں عزت دیتے ہوئے فوری سیلیوٹ پیش کرتے ہوئے سلامی دی. پولیس نے عزت کے ساتھ ڈاکٹرز کو وہاں سے روانہ کرتے ہوئے نئی مثال قائم کر دی ہے اور سب کے دل جیت لیے ہیں.
سندھ میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد (413) ہو گئی ہے جبکہ پنجاب میں یہ تعداد (295) تک جا پہنچی ہے ۔لیکن اس سنگین حالات میں بھی پاکستان کے ڈاکٹرز بہادری کے ساتھ اس وباءکے خلاف جنگ لڑتے ہوئے دکھائی دے رہے ہیں اور کم وسائل کے باوجود شاندار خدمات سر انجام دے رہے ہیں.

Comments

Popular posts from this blog

برطانیہ، مظاہرین نے ایڈورڈ کولسٹن کا مجسمہ گرا دیا