پاکستان میں کورونا وائرس سے متاثرہ مریضوں کی تعداد میں ایک مرتبہ پھر اضافہ ہوگیا

پاکستان میں کورونا وائرس سے متاثرہ مریضوں کی تعداد میں ایک مرتبہ پھر اضافہ ہوگیا


                        
       
                         


اسلام آباد ( اپڈیٹ ہے پاکستانی) پاکستان میں کورونا وائرس سے متاثرہ مریضوں کی تعداد میں ایک مرتبہ پھر اضافہ ہوگیا ہے اور اب متاثرین کی تعداد بڑھ کر ایک ہزار 22 ہوگئی ہے
سرکاری ویب سائٹ کے مطابق پاکستان میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 1022 ہوگئی ہے ۔ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران پاکستان میں کورونا وائر س کے 50 نئے کیسز سامنے آئے ہیں جبکہ اسی دوران ایک شخص کی ہلاکت بھی ہوئی ہے
بدھ کو ہونے والی ہلاکت کے بعد پاکستان میں کورونا وائرس سے جاں بحق افراد کی تعداد 8 ہوگئی ہے جبکہ 5 مریض ایسے ہیں جو تشویشناک حالت میں ہیں۔ پاکستان میں اب تک کورونا وائرس کے 21 مریض صحتیاب بھی ہوچکے ہی
سرکاری اعداد و شمار کے مطابق کورونا وائرس سے سب سے زیادہ سندھ متاثر ہوا ہے جہاں متاثرین کی مجموعی تعداد 413 ہوگئی ہے۔ پنجاب میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد 310، بلوچستان میں 117 ، گلگت بلتستان میں 81 ، خیبر پختونخوا میں 80 ، اسلام آباد میں 20 اور آزاد جموں و کشمیر میں کورنا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد ایک ہے.
خیال رہے کہ سرکاری ویب سائٹ پر یہ اعدادو شمار بدھ کی   
شام 6 بجے اپ ڈیٹ کیے گئے ہی   

Comments

Popular posts from this blog

برطانیہ، مظاہرین نے ایڈورڈ کولسٹن کا مجسمہ گرا دیا