...ایشیائی ترقیاتی بینک نے پاکستان کیلیے 20 لاکھ ڈالرجاری کر دیے ایشیائی ترقیاتی بینک نے پاکستان کے لیے 20 لاکھ ڈالرکی منظوری دے دی۔ یہ رقم کرونا وائرس سے نمٹنے کے لیے استعمال ہوگی. ایشیائی ترقیاتی بینک کی جانب سے پاکستان نے لیے مزید 20 لاکھ ڈالر کی فراہمی سے طبعی آلات جس میں لیبارٹری کا سامان اور پرسنل پروٹیکشن ایکیوپمنٹس وغیرہ خریدے جائیں گے۔اس سے قبل 20 مارچ کو بھی بینک پاکستان کو 5 لاکھ ڈالر فراہم کر چکا ہے. ایشیائی ترقیاتی بینک کے کنٹری ڈائریکٹر کے مطابق کرونا وائرس سے پاکستان کی معیشت پر اضافی بوجھ پڑے گا جس کے لیے پاکستان کے ساتھ کھڑے ہیں۔ اس رقم کی بدولت کرونا وائرس کی وبا سے ہونے والے نقصانات پرقابو پانے میں مدد ملے گی. خیال رہے کہ رواں ماہ ایشیائی ترقیاتی بینک نے کرونا وائرس کے لیے ساڑے 6 ارب ڈالرکا فنڈ قائم کیا تھا جس کی بدولت ترقی پزیر ممالک کی مدد کی جائے گی۔ ایشیائی ترقیاتی بینک کی طرف سے جاری ہونے والے بیان کے مطابق کرونا وائرس سے نمٹنے کیلیے پاکستان کیلیے یہ ابتدائی معاونت ہے اور یہ سلسلہ جاری رہے گا.بینک کے کنٹری ڈائریکٹر ژیاوہانگ ینگ نے کہا کہ اس
Posts
Showing posts from March, 2020
- Get link
- X
- Other Apps
فریال تالپور کے بینک اکاؤنٹس فعال کرنے کی درخواست مسترد سلام آباد کی احتساب عدالت کے جج اعظم خان نے آصف زرداری کی ہمشیرہ اور رکن اسمبلی فریال تالپور کے بینک اکاؤنٹس فعال کرنے کی درخواست پر محفوظ فیصلہ سنایا.عدالت نے فریال تالپور کے بینک اکاؤنٹس فعال کرنے کی درخواست مسترد کردی جبکہ ان کے بچوں کے بینک اکاؤنٹس فعال کرنے کا حکم دے دیا.واضح رہے کہ فریال تالپور نے اپنے 3 منجمد بینک اکاؤنٹس فعال کرانے کے لیے احتساب عدالت میں درخواست دائرکی تھی، ان کا موقف تھا کہ نیب تاحال کوئی جرم ثابت نہیں کر سکا، بینک اکاؤنٹس منجمد ہونے کی وجہ سے انہیں گھر کا خرچہ چلانے یہاں تک کہ بچوں کے تعلیمی اخراجات ادا کرنے میں بھی مشکلات کا سامنا ہے.نیب کا موقف تھا کہ فریال تالپور زرداری گروپ آف کمپنی کی ڈائریکٹر اور دستخطی ہیں،زرداری گروپ آف کمپنی کے اکاؤنٹس میں جعلی اکاؤنٹس سے ٹرانزیکشن موجود ہیں،اربوں روپے کی ٹرانزکشن ملزمان کی مرضی سے کی گئی،فریال تالپور کی درخواست میرٹ پر پوری نہیں اترتی، گھرکے اخراجات چلانے کی بات بھی بے بنیاد ہے.اس لئے اسے مسترد کیا جائے.
مقبوضہ فلسطین (اسراءیل) کرونا کا انتیظار کیون کررہا تھا
- Get link
- X
- Other Apps
!کیا کورونا وائرس دجالی سازش ! مقبوضہ فلسطین (اسراءیل) کرونا کا انتیظار کیون کررہا تھا کورونا پھیل رہا ہے 197ملکوں تک پھیلی بربادی سے سازش کی بُو آنا شروع ہو گئی ہے.تین روز پہلے اسرائیلی وزیر صحت بولا ’’ہمیں صدیوں سے انتظار تھا، اب مسیح کی آمد کا وقت آ گیا ہے، ہمارے پاس کورونا کا علاج ہے‘‘۔ اسرائیلی وزیر صحت کا اشارہ مسلمانوں کے نزدیک مسیح، الدجال ہے. آپ کو یاد ہوگا جب کورونا وائرس چین کے صوبے ووہان میں پھیلا تو چین نے فوراً کہا کہ کورونا وائرس امریکی فوجیوں کے ذریعے چین آیا. جواباً امریکی صدر ٹرمپ نے اسے چینی وائرس کہا. یہ سب کچھ اچانک نہیں ہوا اس کے پسِ پردہ طولانی سلسلہ ہے.شاید اس کی بڑی وجہ یہ ہو کہ چین بہت آگے نکل رہا تھا.چینی ماہرین یہ سوچنے پر مجبور ہیں کہ یہ وائرس خصوصی طور پر کسی لیبارٹری میں تیار ہوا تھا۔ آخر 1981میں ایک ناول The Eye of Darknessمیں یہ کیوں بتایا گیا کہ 2020میں چین کے شہر ووہان سے کورونا کا آغاز ہوگا پھر 1990میں کورونا کا انکشاف صدام حسین نے کیوں کیا؟ 2000میں چلنے والے مشہور کارٹون The Simpsonsمیں بھی اس کا ذکر تھ
آئی-سی-سی نے او ڈی آئی پلئیرز کی تازہ ترین رینکنگ جاری
- Get link
- X
- Other Apps
آئی-سی-سی نے او ڈی آئی پلئیرز کی تازہ ترین رینکنگ جاری انٹرنیشنل کرکٹ کونسل آئی-سی-سی پیر کے روز ون ڈے پلیئرز کی تازہ ترین رینکنگ کو جاری کیا. جس میں پاکستان کے بیٹسمین فخر زمان ترقی کرکے نویں نمبر پر اگئے. دبئی سےآئی سی سی نے یہ رینکنگ جاری کی ہے جس میں فخرزمان ٹاپ ٹین میں آگئے فی الحال نویں پوزیشن پر ہے.اس رینکنگ میں بیٹسمین ویرات کوہلی پہلے نمبر پر ہی ہیں بابراعظم بھی پانچویں نمبر پر ہی ہیں. قومی ٹیم کے اوپنر امام الحق نے ترقی کر کے 16 ویں پوزیش حاصل کرلی. جسپریت بمرا بولنگ میں پہلی پوزیش پر برقرار ہیں. قومی ٹیم کےبولر حسن علی 14 ویں نمبر پر آگئے.
وزیراعظم کاکرونا ریلف ٹائیگرز فورس بنانے کا اعلان 🔊
- Get link
- X
- Other Apps
وزیراعظم کاکرونا ریلف ٹائیگرز فورس بنانے کا اعلان 🔊 زیراعظم عمران خان نے مکمل لاک ڈاﺅن کی صورت میں وزیراعظم کرونا ریلف ٹائیگرز فورس بنانے کا اعلان کردیا. قومی رابطہ کمیٹی اجلاس کے بعد صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ چین نے جب لاک ڈاﺅن کیا تو انہوں نے لوگوں کے گھروں میں کھانا پہنچایا، پاکستانی طلبہ بھی اس بات کی تصدیق کرتے ہیں کہ ان کے ہاسٹل کے نیچے ضرورت کی ساری چیزیں پہنچ جاتی تھیں ۔ ہمارے پاس چین جیسا انفراسٹرکچر نہیں ہے اس لیے نوجوانوں کی ایک فورس بنارہے ہیں. انہوں نے کہا کہ وہ 31 مارچ کو وزیراعظم کرونا ریلیف ٹائیگرز فورس کا اعلان کریں گے،31 مارچ سے والنٹیئرز کی رجسٹریشن کا آغاز ہوگا۔ ان نوجوانوں کو پورے پاکستان میں پھیلا دیں گے اوران کے ذریعے لوگوں کے گھروں میں کھانا پہنچائیں گے. عمران خان کا کہنا تھا کہ وہ وزیراعظم فنڈ کا بھی اعلان کر ے ہیں جس میں لوگ عطیات جمع کرائیں گے، اس فنڈ کے ذریعے بیروزگاراورڈیلی ویجز ملازمین کو پیسے دیے جائیں گے۔احساس پروگرام کے ذریعے لوگوں کو براہ راست پیسے دیں گے اور ٹائیگر فورس بھی اپنے علاقوں سے لوگوں کا ڈیٹا اکٹھا کرے گ
کراچی کے 2 بڑے اسپتالوں کے 4 ڈاکٹر کورونا سے متاثر
- Get link
- X
- Other Apps
کراچی کے 2 بڑے اسپتالوں کے 4 ڈاکٹر کورونا سے متاثر آغااخان اسپتال کراچی کے 3 ڈاکٹر جن میں ایک سرجن اور ایک ریڈیولوجسٹ بھی شامل ہیں کورونا وائرس سے متاثر ہو گئے ہیں جبکہ لیاقت نیشنل اسپتال کے ایک ریڈیولوجسٹ میں بھی اس وائرس کی تصدیق ہوئی ہے. آغا خان اسپتال کراچی کے حکام نے بتایا ہے کہ اسپتال کے عملے کے 3 افراد جن میں ایک سرجن اور ایک ریڈیولوجسٹ شامل ہیں کورونا وائرس سے متاثر ہوئے ہیں جس کے بعد اسپتال نے کورونا وائرس کے مریضوں کی اسکریننگ اور مزید مریض داخل کرنے کا عمل روک دیا ہے.
.شاہد خاقان کے وارنٹِ گرفتاری جاری
- Get link
- X
- Other Apps
...شاہد خاقان کے وارنٹِ گرفتاری جاری راچی کی احتساب عدالت نے مسلم لیگ نون کے رہنما اور سابق وزیرِ اعظم شاہد خاقان عباسی سمیت دیگر کے خلاف غیر قانونی بھرتیوں سے متعلق ریفرنس میں وارنٹِ گرفتاری جاری کر دیئے. شاہد خاقان عباسی سمیت دیگر کے خلاف غیر قانونی بھرتیوں سے متعلق ریفرنس کی کراچی کی احتساب عدالت نے سماعت کی. عدالت نے سابق وِزیر اعظم شاہد خاقان عباسی کے علاوہ ریفرنس کے شریک ملزم سابق سیکریٹری ارشد مرزا کے بھی وارنٹِ گرفتاری جاری کیے ہیں. عدالت کی جانب سے ریفرنس میں سابق ایم ڈی پی ایس او اور ڈی ایم ڈی کو بھی نوٹس جاری کیے گئے ہیں
وہ کون سے خوش قسمت ممالک ہیں جو اب تک کورونا وائرس سے محفوظ ہیں؟
- Get link
- X
- Other Apps
وہ کون سے خوش قسمت ممالک ہیں جو اب تک کورونا وائرس سے محفوظ ہیں؟ وبائی مرض کورونا نے ملک کے بیشتر ممالک کو متاثر کیا ہے جبکہ 38 خوش قسمت ممالک ایسے بھی ہیں جہاں کورونا وائرس کا ایک بھی کیس سامنے نہیں آیا. آج کل کے حالات کے پیشِ نظر جہاں لگتا ہے کہ دنیا کا کوئی بھی حصہ اس وائرس سے محفوظ نہیں ہے وہیں کچھ خوش قسمت ممالک ایسے ہیں جو اس وائرس سے مکمل طور پر پاک ہیں. برونڈی نامی ملک کورونا وائرس سے بالکل پاک ہے، یہاں کے لوگ مکمل طور پر محفوظ ہیں۔ یہ علاقہ جھیلوں کا ہے جبکہ اس کی مجموعی آبادی 11،890.784 افراد پر مشتمل ہے. بیلیز ایک کیریبین ملک ہے جو امریکہ کے شمال مشرقی ساحل پر واقع ہے. اس کا رقبہ 22،970 مربع کلومیٹر ہے، یہ علاقہ بھی کورونا وائرس سے محفوظ ہے تاہم اس ملک کی مجموعی آبادی 408،487 ہے. بوٹسوانا ٹپوگرافک کا 70 فیصد علاقہ صحرا پر مشتمل ہے۔ یہ بھی اس وبائی مرض سے محفوظ ہے. ڈومینیکا ایک پہاڑی ہے جو جھیل کا گھر سمجھا جاتا ہے. کیپ وردے ایک جزیرہ ہے جس کی مجموعی آبادی 555،987 افراد پر مشتمل ہے. اس کے علاوہ جو ممالک اس وائرس سے محفوظ ہیں ان میں کوموروس، ال سلواڈور،
سندھ میں نماز کے اجتماعات پر پابندی
- Get link
- X
- Other Apps
سندھ میں نماز کے اجتماعات پر پابندی سندھ حکومت نے کورونا وائرس کو مزید بڑھنے سے روکنے کے لیے صوبے میں نماز کے اجتماعات پر پابندی عائد کردی. مذکورہ فیصلے کا اطلاق 27 مارچ سے 5 اپریل تک رہے گا، تاہم مساجد میں صرف 3 سے 5 افراد مسجد میں باجماعت ادا کریں گے، نماز جمعہ کے اجتماعات بھی اتنی ہی تعداد میں ہوں گے. ترجمان وزیراعلیٰ سندھ مرتضیٰ وہاب کے مطابق سندھ حکومت نے مساجد میں نماز کے اجتماعات پر پابندی کا فیصلہ تمام #مکاتب فکر کے علماء کی مشاورت سے کیا.
کرائسٹ چرچ مساجد حملہ ملزم 51 افراد کے قتل میں قصوروار قرار
- Get link
- X
- Other Apps
کرائسٹ چرچ مساجد حملہ ملزم 51 افراد کے قتل میں قصوروار قرار نیوزی لینڈ کے کرائسٹ چرچ میں ایک سال پہلے دو مساجد پر حملے کے ملزم برینٹن ٹیرنٹ کو51 افراد کے قتل سانحہ میں جمعرات کو مجرم ٹھہرایا گیا ہے۔ آسٹریلیا کے نیوساؤتھ ویلز کے رہنے والے برینٹن ٹیرنٹ (29) نے 51 افراد کے قتل اور دہشت گردی پھیلانے کے جرم کو قبول کیا اس سے پہلے انہوں نے اپنے اوپر لگے تمام الزامات سے انکارکردیا تھا جبکہ جون میں اس معاملہ پر سماعت چل رہی تھی. سماعت کے دوران لوگوں کو آنے کی اجازت نہیں دی گئی اور برینٹن اوراس کے وکیل کو ویڈیو لنک کے ذریعے سماعت میں شامل کیا گیا. دونوں مساجد کے نمائندے اس سماعت میں متاثرہ خاندان کی جانب سے شامل ہوئے. برینٹن کو آئندہ یکم مئی تک کے لیے حراست میں رکھا گیا ہے گزشتہ سال 15 مارچ کو فوجی وردی میں مسلح شخص برینٹن ٹیرنٹ نے کرائسٹ چرچ میں شہرالنوراورلین ووڈ مسجد میں 51 نمازیوں کوشہید کرکے انٹرنیٹ پرلائیو اسٹریم کر دیا تھا. اس حملہ میں 49 افراد زخمی بھی ہوئے تھے. نیوزی لینڈ کی تاریخ میں یہ اب تک کا سب سے خوفناک حملہ تھا جس نے پوری دنیا کو ہلا کر رکھ دیا تھا. نیوزی
پاکستانیون کےلیے بڑی خوشخبر
- Get link
- X
- Other Apps
... پاکستانیون کےلیے بڑی خوشخبر اس وقت پاکستان میں تقریبا 945 مریض ہیں ان میں صرف 5 مریض خطرے میں جبکہ باقی 940 کوررونا مریض ہونے کے باوجود خطرے سے باہر ہیں انہیں صرف اس لئے قرنطینہ کیا گیا ہے کہ مزید نا پھیل سکے۔ ٹوٹل 6 مریض صحت یاب ہوئےتھے جبکہ کل ایک ہی دن میں 120 مریض صحت مند ہوکر گھروں کو واپس چلے گئےہیں۔کل ایران سےآئےہوئے 670 لوگوں میں کورونا ٹیسٹ منفی آیا ہے. لاک ڈاؤن کےبعد پچھلے تین دن میں. نئےمریضوں کی تعداد کم ترین سطح پر آ چکی ہے. روزانہ 100 کے قریب مریض بڑھ رہے تھےجبکہ کل صرف 43 نئے مریض آئے دنیا کیطرف دیکھیں تو 1000 یا زائد مریضوں والےممالک میں سےپاکستان سب سےمحفوظ ملک ہےدنیا کی نسبت سب سےکم ہلاکتیں ہیں سیریس حالت والے مریض سب سے کم ہیں سب سےکم مقامی مریض ہیں. پاکستان میں کورونا آئے تقریباً ایک ماہ ہوگیاہے اور ایک ماہ گزرنےکے باوجود سب سے کم مریض پاکستان میں ہیں. پاکستان کے ہمسائے ایران چین جیسے دو خطرناک ملک ہونے کے باوجود سب سے کم متاثر ملک ہےپولینڈ،انڈیا،مصر،فلپائن،یونان میں مریض پاکستان سےکم. مگر ہلاکتیں ہم سےبہت زیادہ ہیں ل
تبلیغی اجتماع انتظامیہ نےتمام نقل وحرکت روکنے کا فیصلہ کرلیا .
- Get link
- X
- Other Apps
تبلیغی اجتماع انتظامیہ نےتمام نقل وحرکت روکنے کا فیصلہ کرلیا تبلیغی اجتماع انتظامیہ نے تمام نقل وحرکت روکنے کا فیصلہ کرلیا، انتظامیہ نے ہدایت نامہ جاری کیا کہ تبلیغی جماعتیں جہاں ہیں وہیں رک جائیں، تبلیغی جماعتیں بیان، گشت اور مجمع لگانے سے گریز کریں، تمام جماعتیں انتظامیہ سے تعاون کریں. تفصیلات کے مطابق تبلیغی اجتماع انتظامیہ نے تمام نقل وحرکت روکنے کا فیصلہ کرلیا ہے. تبلیغی جماعت رائیونڈ نے انتظامیہ سے مشاورت کے بعد فیصلہ کیا.ہدایت نامے میں ملک بھر میں تبلیغی جماعتوں کے معززین کو آگاہ کیا گیا ہے کہ تبلیغی جماعتیں جہاں ہیں وہیں رکیں. تبلیغی جماعتوں میں شامل معززین بیان، گشت اور مجمع لگانے سے گریز کریں۔ تمام جماعتیں انتظامیہ سے تعاون کریں.واضح رہے گزشتہ روز بارہ کہومیں تبلیغی جماعت کے7 افراد میں وائرس کی تصدیق کی گئی.
رونا وائرس: سندھ کی جیلوں سے829 قیدی رہا
- Get link
- X
- Other Apps
رونا وائرس: سندھ کی جیلوں سے829 قیدی رہا کرونا وائرس کے خطرے کے پیش نظر سندھ ہائی کورٹ کے احکامات پر صوبے کی جیلوں سے 829 قیدیوں کو رہا کردیا گیا. سندھ ہائی کورٹ سے جاری اعلامیہ کے مطابق سیشن کورٹ سمیت دیگرعدالتوں میں معمولی جرائم کے قیدیوں کورہا کردیا گیا ہے. گزشتہ روز سندھ حکومت نے معمولی کیس میں ضامن نہ ہونے کی وجہ سے بند قیدیوں کو ریلیف دینے کا فیصلہ کیا تھا اورآئی جی جیل کو ہدایت کی تھی کہ ہرقیدی کی صحت کے حوالے سے فہرست بنا کر بھیجیں. وزیراعلیٰ سندھ مرادعلی شاہ کی زیرصدارت ہونے والے اجلاس میں فیصلہ کیا گیا تھا کہ جو قیدی سزا پوری کرچکے ہیں اورجرمانہ دینے کے قابل نہیں ان کا جرمانہ حکومت ادا کرے گی. آئی جی جیل خانہ جات کو ہدایت کی گئی تھی کہ قیدی کی عمر، جرم اورجیل میں آنےکی تاریخ بھی بتائی جائے۔قانون کے حساب سے دیکھا جائے گا کہ کتنے قیدیوں کو چھوڑا جاسکتا ہے. اہم خبریں
سعودی حکومت نے فی الحال کو حج معاہدے سے روک دیا
- Get link
- X
- Other Apps
سعودی حکومت نے فی الحال کو حج معاہدے سے روک دیا پاکستان نے حج معاہدے پر کام روک دیا سعودی حکومت نے پاکستان کو حج 2020 کے لیے ہونے والے معاہدے سے فی الحال روک دیا ہے۔ سعودی وزیر حج کا مراسلہ وزارت مذہبی امور کو موصول ہوا ہے، جس میں کہا گیا ہے کہ کورونا وائرس کی وجہ سے حج معاہدہ نہ کریں.سعودی حکومت نے مراسلے میں لکھا ہے کہ سعودی حکومت صورتحال پر نظر رکھے ہوئے ہے اور بہتری ہوتے ہی نئے منصوبے سے متعلق آگاہ کر دیا جائےپاکستان گا.
لاک ڈاؤن کی خلاف ورزی، گرفتار شہریوں کی پیشی و رہائی
- Get link
- X
- Other Apps
لاک ڈاؤن کی خلاف ورزی، گرفتار شہریوں کی پیشی و رہائی کراچی میں گزشتہ روز سندھ حکومت کی جانب سے کورونا وائرس کی وبا کے پھیلاؤ کو روکنے کے لیے کیے گئے لاک ڈاؤن کے احکامات کی خلاف ورزی پر گرفتار ہونے والے شہریوں کو آج سٹی کورٹ کی مختلف عدالتوں میں پیش کیا گیا. جوڈیشل مجسٹریٹ کراچی جنوبی نے 50 شہریوں کو ذاتی مچلکے پر رہا کر دیا 100 سے زائد شہریوں کو شہرِ قائد کے مختلف اضلاع کی عدالتوں میں پیش کیا گیا. جوڈیشل مجسٹریٹ جنوبی کی عدالت میں کراچی کے تھانوں کلفٹن، درخشاں، بوٹ بیسن سے گرفتار کیے گئے 50 شہریوں کو پیش کیا گیا تھا جنہیں ذاتی مچلکے پر رہا کر دیا گیا ہے. پولیس کے مطابق شہریوں کو غیر ضروری طور پر گھروں سے باہر نکلنے پر گرفتار کیا گیا تھا. عدالت میں پیشی کے موقع پر احتیاطی تدابیر کے تحت پولیس نے شہریوں کو ایک دوسرے سے فاصلے کے ساتھ رہنے کی ہدایت کی.
!کورونا وائرس کے بارے کچھ غلط فہمیاں اور حقائق
- Get link
- X
- Other Apps
!کورونا وائرس کے بارے کچھ غلط فہمیاں اور حقائق کورونا وائرس وبا کی شکل اختیار کرنے کے بعد دنیا کے 190 سے زائد ممالک تک پھیل چکا ہے اور اب تک 4 لاکھ سے زائد افراد کو اس سے متاثر ہو چکے ہیں جن میں سے 20 ہزار کے لگ بھگ افراد ہلاک بھی ہو چکے ہیں. پاکستان میں بھی تیزی سے اس مہلک وائرس کا شکار مریضوں کی تعداد میں اضافہ ہو رہا ہے اور ایسے وقت میں کورونا وائرس کے بارے میں بہت سی غلط معلومات اس وقت زیرگردش ہیں. لیکن چند حقائق درج ذیل ہیں- یاد رکھیے! عالمی ادارہ صحت کے مطابق کسی بھی عمر کے لوگ کورونا وائرس سے متاثر ہو سکتے ہیں۔ مگر عمررسیدہ یعنی بزرگ اور ایسے افراد جو پہلے ہی کسی بیماری مثلاً "دمہ، شوگر، عارضہ قلب، کینسر" میں مبتلا ہیں، اس وائرس کی وجہ سے ان کی بیماری سنگین ہو سکتی ہے.
پاکستان میں کورونا وائرس سے متاثرہ مریضوں کی تعداد میں ایک مرتبہ پھر اضافہ ہوگیا
- Get link
- X
- Other Apps
پاکستان میں کورونا وائرس سے متاثرہ مریضوں کی تعداد میں ایک مرتبہ پھر اضافہ ہوگیا اسلام آباد ( اپڈیٹ ہے پاکستانی) پاکستان میں کورونا وائرس سے متاثرہ مریضوں کی تعداد میں ایک مرتبہ پھر اضافہ ہوگیا ہے اور اب متاثرین کی تعداد بڑھ کر ایک ہزار 22 ہوگئی ہے سرکاری ویب سائٹ کے مطابق پاکستان میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 1022 ہوگئی ہے ۔ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران پاکستان میں کورونا وائر س کے 50 نئے کیسز سامنے آئے ہیں جبکہ اسی دوران ایک شخص کی ہلاکت بھی ہوئی ہے بدھ کو ہونے والی ہلاکت کے بعد پاکستان میں کورونا وائرس سے جاں بحق افراد کی تعداد 8 ہوگئی ہے جبکہ 5 مریض ایسے ہیں جو تشویشناک حالت میں ہیں۔ پاکستان میں اب تک کورونا وائرس کے 21 مریض صحتیاب بھی ہوچکے ہی سرکاری اعداد و شمار کے مطابق کورونا وائرس سے سب سے زیادہ سندھ متاثر ہوا ہے جہاں متاثرین کی مجموعی تعداد 413 ہوگئی ہے۔ پنجاب میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد 310، بلوچستان میں 117 ، گلگت بلتستان میں 81 ، خیبر پختونخوا میں 80 ، اسلام آباد میں 20 اور آزاد
لاک ڈاﺅن، کراچی میں پولیس نے ڈاکٹروں کو سیلیوٹ پیش کرتے ہوئے سلامی دی
- Get link
- X
- Other Apps
لاک ڈاﺅن، کراچی میں پولیس نے ڈاکٹروں کو .سیلیوٹ پیش کرتے ہوئے سلامی دی کراچی (اپڈیٹ ہے پاکستانی) پاکستان میں اس وقت کورونا وائرس کے کیسز کی تعداد ایک ہزار تک پہنچ گئی ہے جبکہ سات افراد جان کی بازی ہا ر چکے ہیں اور ایسے میں پاکستان کے ہیروز ڈاکٹرز اس جنگ میں سینہ تانے ہوئے دیوار بن گئے ہیں اور بھر پور لڑائی کرتے دکھائی دے رہے ہیں. صورتحال میں جب ڈاکٹرز کلفٹن بوٹ بیسن کے علاقے سے گزر رہے تھے تو پولیس نے انہیں روک لیا اور جیسے ہی معلوم ہوا کہ وہ ڈاکٹرز ہیں تو ٹریفک پولیس اور سندھ پولیس کے اہلکاروں نے انہیں عزت دیتے ہوئے فوری سیلیوٹ پیش کرتے ہوئے سلامی دی. پولیس نے عزت کے ساتھ ڈاکٹرز کو وہاں سے روانہ کرتے ہوئے نئی مثال قائم کر دی ہے اور سب کے دل جیت لیے ہیں. سندھ میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد (413) ہو گئی ہے جبکہ پنجاب میں یہ تعداد (295) تک جا پہنچی ہے ۔لیکن اس سنگین حالات میں بھی پاکستان کے ڈاکٹرز بہادری کے ساتھ اس وباءکے خلاف جنگ لڑتے ہوئے دکھائی دے رہے ہیں اور کم وسائل کے باوجود شاندار خدمات سر انجام دے
دنیا تنازعات کو فوری طور ختم کرے سیکرٹری جنرل اقوام متحدہ کی دنیا سے جنگ بندی کی اپیل
- Get link
- X
- Other Apps
دنیا تنازعات کو فوری طور ختم کر ے سیکرٹری جنرل اقوام متحدہ کی دنیا سے جنگ بندی .کی اپیل نیویارک (اپڈیٹ ہے پاکستانی)نیسیکرٹری جنرل اقوام متحدہ انتونیو گوتریس نے دنیا سے جنگ بندی کی اپیل کرتے ہوئے کہاہے کہ دنیاتنازعات کو فوری طور پر ختم کرے. سیکرٹری جنرل اقوام متحدہ انتونیو گوتریس نے کہاہے کہ جنگ سے متاثرہ مماملک میں نظام صحت تباہ ہوچکا ہے، دنیا کو کورونا وائرس جیسے چیلنج کا سامنا ہے، انتوینوگوتریس نے کہاہے کہ جنگ سے متاثرہ ممالک میں بچے اور خواتین متاثر ہورہے ہیں. یہ وقت قومیت، مسلک اور عقیدے کی جنگ کا نہیں وائرس سے لڑنے کا ہے، دنیا بھر کے ممالک کو کورونا وائرس جیسے دشمن کا مقابلہ کرنا .