امریکہ کی بھارت کو دھمکی ۔۔۔۔
امریکہ کی بھارت کو دھمکی ۔۔۔۔
بھارت (2020/04/07) امریکی صدر نے بھارت کو دھمکی دی ہے کہ اس نے ملیریا کی دوا نہ دی تو جوابی کارروائی کے لیے تیار ہے۔ امریکی ڈرگ اینڈ فوڈ ایڈمنسٹریشن (ایف ڈی اے) نے ملیریا کے علاج کے لیے استعمال ہونے والی معروف ادویات "کلوروکوئن" اور "ہائیڈرو آکسی کلوروکوئن" کو کورونا وائرس کے مریضوں پر استعمال کرنے کی تجویز دی ہے۔ ایسے میں بھارت وہ ملک ہے جہاں ہائیڈروکسی کلوروکوئن ادویات بڑی تعداد میں بنائی جاتی ہیں۔ اس سلسلے میں امریکی انتظامیہ نے بھارتی وزریراعظم نریندر مودی سے ٹیلی فونک رابطہ کرکے ادویات کے لیے مدد کی درخواست کی جس پر نریندر مودی نے حامی بھری لیکن بھارت کی جانب سے ادویات کی سپلائی پر پابندی برقرار ہے۔
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق بھارتی حکومت ٹرمپ کی درخواست پر غور کر رہی ہے اور فیصلہ جلد کیا جائے گا۔برطانوی میڈیا کے مطابق گزشتہ روز وائٹ ہاؤس میں بریفنگ کے دوران امریکی صدر نے کہا کہ بھارت نے تجارت میں امریکا سے بہت فائدہ اٹھایا ہے، پھر بھی اگر وہ دوا دینے سے انکار کرے گا تو حیرانی ہوگی۔ٹرمپ کا کہنا تھا کہ وزیراعظم مودی سے بات کی ہے، دیکھتے ہیں کہ کیا فیصلہ ہوگا، یقیناً اگر بھارت نے اجازت نہ دی تو جوابی اقدام کریں گے
واضح رہے کہ کورونا کے خلاف مؤثر مفید قرار دیے جانے کے دعوؤں پر بھارت نے ہائیڈورکسی کلوروکوئن دوا کی برآمد پر پابندی لگا رکھی ہے۔خیال رہے کہ کورونا وائرس کے مریضوں پر 'کلوروکوئن' اور 'ہائیڈرو آکسی کلوروکوئین' کا استعمال کیا جارہا ہے جس کے نتیجے میں چند مریض صحتیاب ہوچکے ہیں جب کہ ڈاکٹر سمیت ایک مریض لقمہ اجل بن گیا ہے۔ادھر انڈین کاؤنسل آف میڈیکل ریسرچ (آئی سی ایم آر) کی جانب سے بھی لوگوں کو خبردار کیا گیا ہے کہ ملیریا کی دوائی کو کووڈ-19 سے بچاؤ کے لیے استعمال نہیں کیا جا سکتا۔
Comments
Post a Comment