پرائیوٹ اسکولز تنظیموں نے فیسوں میں کمی کا حکم مسترد کر دیا۔۔۔
پرائیوٹ اسکولز تنظیموں نے فیسوں میں کمی کا حکم مسترد کر دیا۔۔۔
نجی اسکولوں کی تنظیموں نے اسکول فیسوں میں کمی کا حکومتِ سندھ کا حکم ہو ا میں اڑاتے ہوئے اسے مسترد کر دیا۔
سید حیدر علی نے کہا کہ اسکول فیسوں کا معاملہ بہت حساس ہے،سندھ میں نجی اسکولز 33 لاکھ سے زائد بچوں کو تعلیم دے رہے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ نجی اسکولز پہلے ہی 10 فیصد مفت تعلیم دے رہے ہیں، اسکول فیسوں میں 20 فیصد کمی نہیں کر سکتے، نجی اسکولوں میں 20 فیصد کمی کاحکم عدالت میں چیلنج کریں گے۔
کاشف مرزانے اسی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اسکولز فیسوں میں 20 فیصد کمی کے حکومتی فیصلے کو مسترد کرتے ہیں۔آل پاکستان پرائیویٹ اسکولز ایسوسی ایشنز کے صدر کاشف مرزا کا بھی یہ کہنا ہے کہ وہ حکومت کے فیصلے کے خلاف عدالت سے رجوع کریں گے۔
Comments
Post a Comment