تبلیغی جعاعت کی مخالفت کے بعد اب تبلیغی جماعت کے حامی سامنے آگے

تبلیغی جعاعت کی مخالفت  کے بعد اب تبلیغی جماعت کے حامی سامنے آگے  


تبلیغی جماعت پرامن ضرور ہے لیکن لاوارث نہیں۔
(چوہدری پرویز الہی)            

  



مسلم لیگ ق کے رہنما اور پنجاب اسمبلی میں اسپیکر چوہدری پرویز الہی کا کہنا ہے کہ تبلیغی جماعت سے کوئی ظلم و زیادتی برداشت نہیں کی جائے گی.

اپنے ایک ویڈیو پیغام میں اسپیکر پنجاب اسمبلی چوہدری پرویز الہی نے کہا ہے کہ تبلیغی جماعت کے جن لوگوں کو تھانوں میں بند کیا گیا ہے، انہیں فوری رہا کرکے تبلیغی مراکز میں منتقل کیا جائے اور ان کے راشن اور دوسری سہولتوں کا بندوبست کیا جائے۔
چوہدری پرویز الہی نے کہا کہ تبلیغی جماعت پرامن ضرور ہے لیکن لاوارث نہیں. انہوں نے کہا کہ تبلیغی جماعت سے کوئی ظلم وزیادتی برداشت نہیں کی جائے گی. اسپیکر پنجاب اسمبلی نے کہا کہ  جماعت کے ارکان کے ساتھ برے برتاؤ پر دکھ ہوا.
یاد رہے کہ گزشتہ روز
 رائے ونڈ تبلیغی مرکز شے 27افراد میں کورونا وائرس  کی ٹیسٹ رپورٹ مثبت آنے پر پورےقصبے کو مکمل لاک ڈاؤن کردیا گیا تھا۔ میڈیکل اسٹورز سمیت تمام دکانیں بند کرکےشہریوں کو گھروں سے نہ نکلنے کی ہدایت کی گئی تھی.
اس کے بعد تبلیغی جماعت کی مرکزی شوری نے حکومت سے مشاورت کرکے اجتماعات اور تبلیغ کا عمل ، نقل و حرکت بھی روک دی ہے.

Comments

Popular posts from this blog

برطانیہ، مظاہرین نے ایڈورڈ کولسٹن کا مجسمہ گرا دیا