وزیر اعظم سے مولانا طارق جمیل کی ملاقات
....وزیر اعظم سے مولانا طارق جمیل کی ملاقات
وزیر اعظم عمران خان سے معروف عالم دین مولانا طارق جمیل نے ملاقات کی ہے۔
وزیر اعظم نے مولانا طارق جمیل کی جانب سے کورونا وائرس کے خلاف آگاہی مہم کو سراہا۔
عمران خان نے کہا کہ کورونا کی وبا سے نمٹنے کے لئے علماء کرام کا تعاون درکار ہے۔
وزیر اعظم نے کہا کہ بہت جلد علماء کرام کے وفد سے خود ملاقات کروں گا۔ عمران خان نے کہا کہ حکومتی کوششوں کامقصد عوام کو وبا سے محفوظ رکھنا ہے جس نے پوری دنیا کو لپیٹ میں لے رکھا ہے۔
انہوں نے کہا کہ علماء کرام نے ہر موڑ پر اور ہر مشکل کی گھڑی میں حکومت کی رہنمائی کی ہے، رمضان کے پیش نظر علماء کرام کی مشاورت سے لائحہ عمل مرتب کیا جائے گا۔
Comments
Post a Comment