پورا لاک ڈاؤن کرلیں پھر بھی کورونا نہیں رکے گا، وزیراعظم۔۔۔۔
پورا لاک ڈاؤن کرلیں پھر بھی کورونا نہیں رکے گا، وزیراعظم۔۔۔۔ وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے آپ پورا لاک ڈاؤن کر لیں تو پھر بھی کورونا نہیں رُکے گا۔ ہمیں اب اسمارٹ لاک ڈاؤن کی طرف جانا پڑے گا۔ اسمارٹ لاک ڈاؤن کا مطلب ہے کہ جہاں کورونا پھیلا وہاں کنٹرول کریں گے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے احساس ٹیلی تھون کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ کچی آبادی میں لوگ جس طرح رہتے ہیں وہاں کتنی دیر تک لاک ڈاؤن کیا جائے گا۔ اپنی بات کو جاری رکھتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ اگر اسمارٹ لاک ڈاؤن میں بھی لوگوں نے ذمے داری کا مظاہرہ نہ کیا تو ہم کارروائی کریں گے۔ وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ رمضان میں گھر میں عبادت کرنی چاہیے، ہمارے علما نے گارنٹیز دی ہیں اب ان کی ذمے داری ہے۔ وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ احساس پروگرام جیسا شفاف پروگرام پاکستان کی تاریخ میں کبھی نہیں ہوا۔ وزیراعظم عمران خان ’احساس ٹیلی تھون‘ میں عوام سے براہ راست عطیات وصول کیے۔ اس موقع پر وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ اس پروگرام کو سیاست کی نذر نہیں ہو