برطانیہ، مظاہرین نے ایڈورڈ کولسٹن کا مجسمہ گرا دیا دنیا بھر میں نسلی مساوات کا پرچم لے کر نکلنے والے مظاہرین سیاہ فاموں کی غلامی کی علامتوں کو تہس نہس کرنے لگے، برطانیہ میں مظاہرین نے ایڈورڈ کولسٹن، ونسٹن چرچل اور گاندھی کے مجسمے کو نقصان پہنچایا ہے۔ امریکا میں سیاہ فام شہری جورج فلوئیڈ کے پولیس کے ہاتھوں قتل کے بعد امریکا اور دیگر ملکوں میں ہونے والے مظاہروں میں شدت آ گئی ہے، برطانیہ کے شہر برسٹل میں مظاہرین نے سترہویں صدی میںغلاموں کی تجارت میں ملوث ایڈورڈ کولسٹن کا مجسمہ اکھاڑ کر سڑکوں پر گھسیٹا اور پھر اسے پانی میں پھینک دیا۔ مظاہرین نے ونسٹن چرچل کے مجمسے کو بھی نقصان پہنچانے کی کوشش کی ، جبکہ گاندھی کے مجسمے پر بھی ایک پلے کارڈ لگا دیا گیا۔ ذرائع کے مطابق برسٹل میں مظاہرین نے ایڈورڈکولسن کا مجسمہ اسی انداز میں گرایا جیسے عراق جنگ کے بعد صدام حسین کا مجسمہ گرایا گیا تھا، مظاہرین نے مجسمہ کو پیروں سے روندا اور پھر اسے گلیوں میں گھسیٹے رہے۔ ایڈورڈ کولسن کے بارے میں مشہور ہے کہ اس نے افریقا سے غلام لا کر بہت رقم کمائی تھی اوراسکے نام سے شہر میں کئی یادگاریں قائم ہیں، مظاہرین نے ایڈو
Comments
Post a Comment